ضلع ناندیڑ کے تعلقہ قندھارمیںجمعیۃ علماءکا جلسہ اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبی ﷺ مسلم معاشرہ کی بگڑتی صورت حال پر علماء کرام کا اظہار تشویش

 ضلع ناندیڑ کے تعلقہ قندھارمیںجمعیۃ علماءکا جلسہ اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبی ﷺ

 مسلم معاشرہ کی بگڑتی صورت حال پر علماء کرام کا اظہار تشویش



ناندیڑ ۔ 31؍ دسمبر 2021 ۔ (  شیخ امام الدین اشاعتی کے ذریعہ ) جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی نگرانی میں پورے صوبہ مہا راشٹر میں جلسہ اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبیﷺ مہم زور و شور سے جاری ہے اضلاع اور تعلقوں میں چھوٹے بڑے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ،اصلاح معاشرہ کی کمیٹاں قائم کی جا رہی ہیں اسی بابت گذشتہ دنوں جمعیۃعلماءقندھارشریف کے زیر اہتمام مسجدایک خانہ ہتائی پورہ قندھار ضلع ناندیڑمیں جلسہ اصلاح معاشرہ وسیرت النبی ﷺ بصدارت جناب ببرمحمد صاحب منعقد ہواجس میں کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے،قاری شمس الحق صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ نے،معاشرہ کی بگڑتی صورت حال بے پردگی،بے حیائی،شادیوں میں خرافات و اصراف پرتشویش کا اظہار کیا،اورشریعت مطہرہ کو اپنانے کی تاکیدکی،مولانا حبیب الرحمن صاحب قاسمی صدرجمعیۃ علماء مرہٹواڑہ نے جمعیۃکے اغراض و مقاصد اور خدمات پر روشنی ڈالی اور باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا،علاوہ ازیں مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی،قاری محمداسعد صمدی،مولانا محمدعثمان فیصل قاسمی،مولانا مجاہدیارخان اشاعتی،مولانا اسماعیل قاسمی محمدعاصم ایم آر ناندیڑ ،جمعیۃ علماء قندھار شریف کےجمیع عہدیداران،اراکین کے علاوہ شہر و اطراف واکناف معززین کی کثیر تعداد اجلاس میں شریک رہے،اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں جمعیۃ علماء تعلقہ قندھار شریف کے تمام ہی ذمہ داران کا اہم حصہ رہا،جناب عابد خان جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تعلقہ قندھار نے جلسہ کی کاروائی چلائی،مولانا حبیب الرحمن صاحب قاسمی کی دعا پر اجلاس کااختتام عمل میں آیا۔

Post a Comment

0 Comments