قافلۂ قرانی دربار ربانی کی طرف رواں دواں حسب تیقن جامعہ اکلکوا کی طرف سے ٢٥ حفاظ کو عمرہ کا شرف


قافلۂ قرانی دربار ربانی کی طرف رواں دواں
 حسب تیقن جامعہ اکلکوا کی طرف سے ٢٥ حفاظ کو عمرہ کا شرف۔۔۔

 لاتور(محمد مسلم کبیر)جامعہ اکلکوا کی جانب سے آل انڈیا مسابقۃ القرآن الکریم کے ممتاز مساہمین نیز جامعہ کا خصوصی شعبہ صغار حفاظ کے اُن طلبہ کو جنہوں نے 100 دن میں تکمیل حفظ کیا انہیں اور ان کے اساتذہ کو حسب تیقن عمرہ کے لیے 23 ستمبر2024 کو ممبئ ایر پورٹ سے روانہ کیاگیا۔
 رئیس الجامعہ مولانا غلام محمد وستانوی کا ملفوظ ہے کہ کتاب اللہ و بیت اللہ میں بڑی مناسبت ہے ،جسے بیت اللہ جانا ہے وہ اسباب کی فکر نہ کرے کتاب اللہ سے رشتہ جوڑے رہیں، اللہ بیت اللہ پہنچا دے گا* ۔
اور کئ لوگوں کے واقعات اور اپنا تجربات پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ جامعہ کا اکثر عملہ قرآن کی نسبت پر بیت اللہ کی زیارت کر چکا ہے۔
گذشتہ سال منعقدہ آل انڈیا مسابقہ کے ہر فرع میں ممتاز آنے والے ہندوستان بھر سے 15 طلبہ اور 100دن کے اندر حفظ کرنے والے 4 طلبہ اور ان کے 3 استاذ اسی طرح طلبہ کی رہبری کے لیے جامعہ کے 2 مؤقر استاذ صدر شعبہ حفظ مفتی طاہر اور مسابقہ کے ناظم مؤقر استاذ مفتی مجاہد کو خاص طور سے مسائل وغیرہ کی رہنمائی کے طور پرجانشین رئیس جامعہ مولانا حذیفہ وستانوی نے عمرہ کے لیے اپنی نیک دعاؤں اہم وصیتوں اور نصیحتوں کے ساتھ روانہ کیا۔
اس قافلے کے 15معتمرین کو جامعہ کے خاص معاون اقبال بھائی وسائ والا اور ان کے افراد خاندان نے بطور انعام کے مدعو کیا ہے۔
اس ضمن میں اوسہ ضلع لاتورِ کے مولانا ہارون اشاعتی(ناظم مدرسہ گوندری تعلقہ اوسہ)نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس قافلے کو ایر پورٹ تک باعافیت اور تمام تر ذمے داریوں کے ساتھ پہنچانے کے لیے اپنے دو معتمدین مولانا یحیٰ اور مولانا عمران نندورباری کو مکلف کیا تھا ،جنہوں نے تمام تر فکروں سے بخوبی اسے انجام دیا۔


Md.Muslim Kabir
Latur Distt Urdu Media
8208435414/9175978903
alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments