ممتاز صحافی ایوب نلا مندو، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز
سولاپور (محمد مسلم کبیر)ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش میڈیم ہائی سکول اینڈ کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنس کی جانب سنئیر صحافی، اردو اور مراٹھی کے شاعر، ہفت روزہ قاصد کے مدیر اعلی، صدائے مہاراشٹر کے بانی مدیر، شمع اردو اسکول کے صدر ایوب نلا مندو کو ادراہ ہٰذا کے زیر اہتمام منعقد سالانہ تقریب 2025 "بعنوان آسماں اور بھی ہیں" میں"لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" ڈاکٹر اسد لله خان، پرنسپل ثاقب سید اور سکر پڑی اباد لله خاں کی موجودگی میں دیا گیا ۔
ممتاز صحافی ایوب نلا مندو،اُردو زبان کے اشاعت و ترویج میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شہر سولا پور کے مختلف،ملّی ، سماجی، ادبی، تعلیمی اور ثقافتی تنظیموں سے منسلک ہیں۔ان کے کارناموں کے اعتراف میں ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش میڈیم ہائی سکول اینڈ کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنس کی جانب انہیں کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
۔ اس اعزاز کے حصول پر اہلیان اردو میں خوشی و مسرت کا ماحول ہے۔اور تمام احباب، رشتہ دار اور تنظیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے

0 Comments