ہیڈ ماسٹر وہاب جاگیردار کو راشٹریہ شکشک رتن ایوارڈ تفویض


ہیڈ ماسٹر وہاب جاگیردار کو راشٹریہ شکشک رتن ایوارڈ تفویض۔۔ 

 لاتور (محمد مسلم کبیر) الفاروق اردو ہائی اسکول نلے گاؤں کےہیڈ ماسٹر وہاب نجیب جاگیردار کو اُن کے تعلیمی اور انتظامیہ صلاحیتوں کے مدنظر اورنگ آباد میں مہاراشٹر میڈیا اور ایکتا سیوابھاوی سنستھا کی جانب سے راشٹریہ شکشك رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 مہاراشٹر میڈیا اور ایکتا سیوابھاوی سنستھا پربھنی کی جانب سے یہ تقریب 17 اگست کو چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) میں مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔مراٹھواڑہ ٹیچر حلقہ کے ایم ایل اے وکرم بپا کالے نے اس اجلاس کی صدارت کی۔مہاراشٹر اسٹیٹ اوقاف بورڈ کے چیئرمین سمیر قاضی،عظمت خان پٹھان،سرتاج سنگھ چہل،قیوم خان پٹھان وغیرہ معزز حضرات مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔مجیب پٹیل جاگیردار، نجیب جاگیردار،شکور جاگیردار،مدن دھمال، قادر جاگیردار، سید نصرت قادری، معیز قاضی، پروفیسر دیانند زمرے، مجیب شیخ، ہاشمی معین الدین، ارشاد پیرزادے، حسین گھورواڑے، فیاض سید، محبوب شیخ وغیرہ نے ہیڈ ماسٹر وہاب جاگیردار کو مبارکباد پیش کی۔ 

Md.Muslim Kabir
Latur Distt Urdu Media
8208435414/9175978903
alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments