ڈسٹرکٹ سیشن جج سلمان اعظمی کے دستِ مبارک سولاپور کے گلوکار محمد ایاز کو ٹرافی سے نوازہ گیا

ڈسٹرکٹ سیشن جج سلمان اعظمی کے دستِ مبارک
 سولاپور کے گلوکار محمد ایاز کو ٹرافی سے نوازہ گیا


سولاپور (نامہ نگار) : سولاپور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر حب الوطنی کے گیتوں پر مبنی ثقافتی پروگرام ’’یہ دیش ہے ویر جوانوں‘‘ پروگرام ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے احاطے میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں سولاپور کے فرزند اور مہاراشٹر کے عظیم فاتح محمد ایاز کو چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزت مآب سلمان اعظمی صاحب نے ٹرافی دے کر خوش آمدید کیا ۔
  سولاپور بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ امیت اڑنگے، نائب صدرایڈوکیٹ شندے، سکریٹری ایڈوکیٹ منوج پامول، ایڈوکیٹ ندا سیفن، خزانچی ایڈوکیٹ وجے کمار کٹارے ان بھی موجودتھے ۔
 اس تقریب میں میرے دیش کی دھرتی سونا اوگلے، کر چلے ہم فدا جا وتن ساتھیو، جہاں ڈال ڈال پر، ہم جینگے اور مرینگے اے وطن تیرے لیے، اے میرے وطن کے لوگو جیسے کئی حب الوطنی کے گیت پیش کیے گئے۔اس موقع پر تمام جج صاحبان موجود تھے۔ سولاپور بار ایسوسی ایشن کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ محمد ایاز نے سولاپور بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے مجھے جس اعزاز سے نوازا ہے، اس سے یقیناً مجھے حوصلہ ملتا ہے۔
------------------------------------------------------------------
تصویر میں - چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایم اے سلمان اعظمی، بار ایسوسی ایشن کے صدرایڈوکیٹ امیت اڑنگے، ایڈوکیٹ شندے،ایڈوکیٹ پامول،ایڈوکیٹ کٹارےنے محمد ایاز کو مبارکباد دیتے ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments