"اساتذہ کی خدمات سے ہی قوم و طلبہ کی ترقی ممکن.... ڈاکٹر حفیظ جنیدی
====================
سولاپور (محمد مسلم کبیر)اساتذہ کو سماج میں عزت کا مقام ہے ان ہی کی خدمات سے طلبہ اور قوم کی ترقی ممکن ہے۔ اساتذہ صرف درس و تدریس کا فریضہ ہی انجام نہیں دیتے بلکہ طلبہ کی زندگی سنوارنے کا کام کرتے ہیں۔ڈاکٹر حفیظ جنیدی صاحب نے کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام یوم اساتذہ کے موقع پر تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کرنے والے مدرس، صدر مدرس کے اعزازی جلسے میں مہمان خصوصی کے طور پر اپنے تاثرات پیش کئے۔اس جلسے کی صدارت ڈاکٹر عائشہ رنگریز صاحبہ فرمائی۔ادارے کے صدر ایڈووکیٹ عمر خان بیریا صاحب نے تمہیدی کلمات پیش کئے اور مہمانان کا استقبال کیا۔کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام یوم اساتذہ کے موقع پر شہر کے پرائمری اور ہائی اسکول کے آٹھ مدرس، چار صدر مدرس، ایک لیکچرار اور ایک کھیل کے مدرس اس طرح کل چودہ اساتذہ کرام کو مثالی صدر مدرس، مثالی مدرس کو نسانِ امتیاز، سند، شال اور تحائف دے کر مہمانان کے دست خاص سے استقبال کیا گیا۔اسی طرح مثالی پرائمری اسکول ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور اور مثالی ہائی اسکول شولاپور شوشل اسوسی یشن اردو ہائی اسکول کو نشانِ امتیاز، سپاس نامہ، اور تحائف دے کر جناب ڈاکٹر حفیظ جنیدی کے دست خاص سے نوازا گیا۔ڈاکٹر جنیدی صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے آگے کہا کہ اساتذہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے درس و تدریس کا فریضہ انجام دے اور نئی نسل کو تیار کر ملک کی ترقی کریں۔محترمہ ڈاکٹر عائشہ رنگریز صاحبہ نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ اردو یہ شیریں زبان ہے یہ زبان تمام مذاہب کے لوگوں کی زبان ہے۔یہ زبان زندہ رہنا بہت ضروری ہے۔ہم سب الگ الگ زبانیں سیکھیں جس سے یکجہتی قائم رہتی ہے۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں سے صدر مدرس محترمہ غزالہ سوداگر اور اسمعیل ڈونگاویکر نے اپنے تاثرات پیش کئے۔اس جلسے کے رابطہ کار رفیق خان ادارے کے رکن اشفاق احمد ساتکھیڑ، ناصر الدین الندکر، محمد حسین بخشی، جاوید استاد، اقبال سید، ہارون بندوق والا، رفیق نلامندو، عرفاں کاریگر، موجود تھے جلسے کی نظامت جناب ریاض ولسنگکر سر نے کی اور محمد شفیع کیپٹن نے شکریہ ادا کیا۔
Md.Muslim Kabir
Latur Distt Urdu Media
8208435414/9175978903
alkabir786@gmail.com
0 Comments