اردو ادیبوں نے قومیت کو پروان چڑھایا۔ - سرفراز شیخ اُردو ادب کے ذریعے منفی خیالات کی تردید کرنے کئی ضرورت- ایوب نلامندو

 

اردو ادیبوں نے قومیت کو پروان چڑھایا۔
- سرفراز شیخ 

اُردو ادب کے ذریعے منفی خیالات کی  تردید کرنے کئی ضرورت- ایوب نلامندو






سولاپور(محمد مسلم کبیر): ادارہ ادب اسلامی ہند اور  سوشل کالج سولاپور کے زیر اہتمام کثیر لسانی ادبی مباحثہ کا اجلاس صحافی نقاد سرفراز شیخ کی صدارت میں اور اکھل  بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کے معتمد۔ ایوب نلامندو کی خصوصی موجودگی میں منعقد ہوا۔اس مباحث میں ڈاکٹر راجندر وڈجے، ڈاکٹر دیویداس گایکواڈ ، ڈاکٹر بھگوان عادتوار اور پروفیسر سبھاش شاستری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ادب کے پہلو مختلف پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، ادب سماج کی تعمیر کا ذریعہ ہے۔  انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زبان کوئی بھی ہو یہ معاشرے کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مہمان خصوصی معروف ادیب ایوب نلامندو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے کی عکاسی کرتا ہے ، اس کے ذریعے عکس صاف نظر آنا چاہیے اور ادیب کی تحریر کو تاریخی تصور کیا جاتا ہے۔  اس لیے اپنی کوئی تحریر سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا گناہ نہ کریں .اور اگر کوئی منفی لکھ رہا ہے تو اسے ادبی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے.  

صدر اجلاس مورخ سرفراز شیخ نے تاریخ کے کئی حوالے دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات پوری دنیا کو معلوم ہے کہ انگریزوں نے ہمارے ملک میں ’’ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے اتحاد و  یگانگت کو برباد کیا۔  آج ہر مذہب کو اتحاد کی ضرورت ہے، اس بات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ سرسید احمد خان اور دیگر اردو ادیبوں نے ملک میں اتحاد پیدا کرکے ہندستانی قومیت کو تقویت بخشی۔  زبان کو زندہ رہنا چاہیے۔  زبان ختم ہو جائے تو ثقافت ختم ہو جاتی ہے۔اور اگر ثقافت ختم ہو جائے تو ہم کون ہیں؟  ہمارا  وجود کیا ہے؟  جیسے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے زبان کا تحفظ ضروری ہے۔ 

پروفیسر ڈاکٹر  شفیع چوبدار، شفیق قاضی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔  رئیسہ مرزا نے اجلاس کی کاروائی اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سلیم خان، ڈاکٹر مقبول احمد، ڈاکٹر اسماعیل شیخ، شفیق قاضی، اقبال
باغبان، واعظ سید، منان شیخ، نذیر منشی، محمود نواز، حسیب نداف، بشیر پرویز، اسرار نلا مندو، سردار نداف، ایم حسین بخشی موجود تھے۔


Md.Muslim Kabir
Latur Distt Urdu Media
8208435414/9175978903
alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments