خادمین اُمّت ناندیڑ کی جانب سے صحافیوں،اساتذہ اور طلباء کو اعزازات۔, سینئر صحافی شعیب خسرو ، محمد صادق ،محمد مسلم کبیر ،محمد شاہد ایڈوکیٹ بھی ایوارڈز سے سرفراز ۔۔

 

خادمین اُمّت ناندیڑ کی جانب سے صحافیوں،اساتذہ اور طلباء کو اعزازات۔,
سینئر صحافی شعیب خسرو ، محمد صادق ،محمد مسلم کبیر ،محمد شاہد ایڈوکیٹ بھی ایوارڈز سے سرفراز ۔۔




لاتور(محمد مسلم کبیر):خادمین امت ناندیڈ کے زیر اہتمام 2 فروری، بمقام حیدر گارڈن ناندیڑ میں قومی سطح پر ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پروگرام منعقد کیا گیا.جس میں مختلف ریاستوں کے 27 اضلاع سے مختلف اسکولس سے 25 ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والسلام کوئز میں حصہ لیا. ان طلباء و طالبات کو ریاستی و ضلعی سطح پر ایوارڈز، میڈل سے نوازا گیا. صدر خادمین اُمّت  ناندیڑ جناب عابد خان اور اُن کے منتظمین ٹیم نے نہایت پر وقار اور شایان شان انداز میں  اس جلسے کا اہتمام کیا۔ اسی طرح مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اشخاص کو بھی ریاستی و ضلعی سطح کے اعزازات سے نوازا گیا۔ شعبہ صحافت میں کئی دہائیوں سے نمایاں کارکردگی کے مد نظر روزنامھ اورنگ آباد ٹائمز اورنگ آباد کے مدیر جناب شعیب خسرو کو ریاستی سطح کا مولانا ابو الکلام آزاد صحافتی ایوارڈ دے کر اُن کے صحافتی خدمات کی حوصلھ افزائی کی گئی۔ شہر ناندیڑ سے روزنامھ کامل یقین کے توسط سے عوامی بالخصوص اقلیتی مسائل کو چوپال پر لانے والے صحافی،مدیر جناب محمد صادق،گزشتہ 40 برسوں سے صحافت کے شعبہ میں خدمات انجام دے رہے لاتور ضلع اُردو میڈیا کے محمد مسلم کبیر، وکالت اور صحافت جمہوریت کے دونوں ستون سنبھالنے والے ایڈوکیٹ محمد شاہد اور دیگر  معززصحافیوں کو "آفتاب صحافت" ایوارڈز دے کر تہنیت پیش کی گئی۔
لاتور ضلع سے نرگس اُردو اسکول لاتور کی معلمہ ہاجرہ بیگم طاہر علی ہاشمی صاحبہ کو اُن کے تعلیمی خدمات کے اعتراف میں" مثالی معلمہ" ایوارڈ اور لاتور شہر مہا نگر پالیکا اسکول کے ہیڈ ماسٹر شیخ شعیب جمیل احمد کو  اُن کی نمایاں خدمات کے لئے " مثالی معلم" ایوارڈ دے کر تہنیت پیش کی گئی ۔
خادمین اُمّت ناندیڑ کے لاتور ضلع منتظم محمد سلیم محمد حاجی آلند (سابق صدر مدرس) کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ ضلع آرگنائزر سیّد سلیم سر (سابق صدر مدرس) نے لاتور ضلع میں خادمین اُمّت ناندیڑ کی خدمات اُمت مسلمہ تک پہنچانے کا گراں قدر کارنامہ انجام دے رہے ہیں ۔



 


Md.Muslim Kabir
Latur Distt Urdu Media
8208435414/9175978903
alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments