خادمین اُمّت ناندیڑ کی جانب سے لاتور کے محمد سلیم الند کو بہترین ضلع آرگنائزر ایوارڈ۔۔

 

خادمین اُمّت ناندیڑ کی جانب سے لاتور  کے محمد سلیم الند کو بہترین ضلع آرگنائزر ایوارڈ۔۔





لاتور(محمد مسلم کبیر):خادمین امت ناندیڈ کے زیر اہتمام 2 فروری، بمقام حیدر گارڈن ناندیڑ میں قومی سطح پر ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پروگرام منعقد کیا گیا.جس میں مختلف ریاستوں کے 27 اضلاع سے مختلف اسکولس سے 25 ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والسلام کوئز میں حصہ لیا. ان طلباء و طالبات کو ریاستی و ضلعی سطح پر ایوارڈز، میڈل سے نوازا گیا. صدر خادمین اُمّت  ناندیڑ جناب عابد خان اور اُن کے منتظمین ٹیم نے نہایت پر وقار اور شایان شان انداز میں  اس جلسے کا اہتمام کیا۔ اسی طرح مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اشخاص کو بھی ریاستی و ضلعی سطح کے اعزازات سے نوازا گیا.
خادمین اُمّت ناندیڑ کے لاتور ضلع آرگنائزر محمد سلیم محمد حاجی آلند (سابق صدر مدرس) کو معزز  مہمانوں کے ہاتھوں بہترین آرگنائزر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لاتور ضلع میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے طلباء میں تعلیمی جستجو اور دینی ماحول پیدا کرنے کی غرض سے کام کرنے والے سلیم الند سر لاتور میونسپل کارپوریشن اسکول کے سابق صدر مدرس اور حرکیاتی شخصیت ہیں۔ اُن کو اعزاز ملنے پر احباب ، رشتےدار اور تعلیمی اور سماجی شعبہ سے منسلک افراد نے مبارکباد پیش کی ہے ۔ 



Md.Muslim Kabir
Latur Distt Urdu Media
8208435414/9175978903
alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments