اکھل بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کا 26اور27 اپریل کو ناگپور میں انعقاد ڈاکٹر ایس این پٹھان،دسویں ساہتیہ پریشد کے صدر منتخب۔

 اکھل بھارتیہ  مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کا 26اور27 اپریل کو ناگپور میں انعقاد

ڈاکٹر ایس این پٹھان،دسویں ساہتیہ پریشد کے صدر منتخب۔

  استقبالیہ کمیٹی کے صدر: پروفیسر ڈاکٹر شریو ببن راؤ تائیواڈے۔






سولاپور(محمد مسلم کبیر) اکھل بھارتیہ مسلم مراٹھی ادبی کانفرنس 26 اور 27 اپریل 2025 کو ناگپور میں منعقد ہوگی۔ اس پریشد کے دسویں صدر کی حیثیت سے سنت ٹکڑوجی مہاراج یونیورسٹی کے سابق چانسلر ڈاکٹر شہاب الدین نور محمد پٹھان عرف ایس۔ ین پٹھان کے انتخاب کیے جانے کی اطلاع موجودہ مرکزی صدر ڈاکٹر عزیز نداف اور سیکرٹری ایوب نلامندو نے ایک مکتوب کے ذریعے اعلان کیا۔اور اس پریشد کا افتتاح معروف ادیب ڈاکٹر راؤ صاحب کسبے کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔

پریشد  کے استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر شر یو ببن راو تايواڑے کو منتخب کیا گیا ہے اور پروفیسر جاوید پاشاہ قریشی ناگپور کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

اس پریس کانفرنس میں نائب صدر ای جا تمبولی ،سیکرٹری ایوب نلا مندو،خازن حسیب نداف، پروفیسر ڈاکٹر شکیل شیخ مبارک شیخ  موجود تھے۔

۔۔۔۔حسن اتفاق۔۔۔۔ 

پریشد کے معتمد ایوب نلامندو نے کہا کہ آج 24 مارچ 2025 کو اتفاق سےاکھل بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کی 35 ویں سالگرہ ہے۔اور  24 اور 25 مارچ1990 کو سولاپور میں پہلی دو روزہ ادبی کانفرنس منعقد ہوئی۔اس پریشد کے بانی ڈاکٹر عزیز نداف،مرحوم عبد الطیف نلامندو، ڈاکٹر فخرالدین بینور،مرحوم میر اسحاق شیخ، مبارک شیخ،وشواس راؤ پھائے،نرمل کمار پھڑکولے شامل تھے۔اور اجلاس کے صدر پروفیسر فقیر محبوب شاہجندےتھے جبکہ شاعر اے کے شیخ، ڈاکٹر اقبال منے،خلیل مومن،ابراہیم افغان، یونس عالم صدیقی،معروف صحافی رنگا انا ویدیا،صحافی وی آر کلکرنی،دھرمنا سادول اور متعدد کارکنوں کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔

      اس پریس کانفرنس میں ناگپور کے سنت ٹکڑوجی مہاراج یونیورسٹی کے سابق چانسلر، ڈاکٹر ایس این پٹھان کو  تہنیت پیش کی گئی۔ پریشد کے نائب صدر  پرنسپل اعجاز تمبولی، سکریٹری ایوب نلامندو،خازن حسیب عزیز نداف نے شال،گلدستے اور کتابیں دیں۔ما بعد کانفرنس کی 35ویں سالگرہ کیک کاٹ کر منائی گئی۔

  اس سے قبل اکھل بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کے اجلاس سولاپور،پونے،ممبئی،رتناگیری، کولہاپور،ناگپور،ناسک میں منعقد ہوچکے ہیں اور 10واں اجلاس پھر ویملتائی دیشمکھ میموریل آڈیٹوریم،دھنوتے نیشنل کالج،اجنی ریلوے اسٹیشن، ناگپور میں منعقد ہوگا۔

    ناگپور شہر اور مہاراشٹر میں دسویں کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں اور اس کے لیے انڈین مسلم کونسل،پھولے،شاہو،امبیڈکر وچارمنچ، ڈاکٹر ساہا کلچرل تھاٹ فورم اور چھبی پبلیکیشن ناگپور، پریشد کے کامیاب انعقاد کے لئے کوشاں ہیں۔نائب صدر پرنسپل ای جا تمبولی اور سکریٹری ایوب نلامندو نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ریاست میں کم از کم ایک ہزار ادباء، شعراء شرکت کریں گے۔             کانفرنس کے فورم کو ناگپور کے معروف ادیب و ناقد ڈاکٹر اکرم پٹھان کا نام سے موسوم کرنے کا  فیصلہ کیا گیا۔

ماہر تعلیم،مصنف اور سنت ٹکڑوجی مہاراج یونیورسٹی ناگپور کے سابق وائس چانسلر، ڈاکٹر ایس این پٹھان جو اب پونے میں مقیم ہیں،انہیں مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں ناگپور میں منعقدہ شدنی 10ویں اکھل بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ سمیلن کی صدارت کے لیے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔مرکزی کمیٹی میں چیئرمین ڈاکٹر عزیز نداف،سکریٹری ایوب نلامندو،جوائنٹ سکریٹری مبارک شیخ اورکانفرنس کے منتظم پروفیسر ڈاکٹرجاوید پاشا قریشی، پرنسپل ڈاکٹر ای جا تمبولی،ڈاکٹر فاروق شیخ،حسیب نداف، پرنسپل ڈاکٹر شکیل شیخ،پروفیسر یوسف بینور، شامل ہیں ۔ 

    ناگپور میں منعقد شدنی اس دو روزہ ادبی کانفرنس کے تعلق سے پریشد کے سیکریٹری ایوب نلامندو نے بتایا کہ اجلاس کا افتتاح ڈاکٹر راؤ صاحب کسبے کی سرپرستی میں اور دانشوروں اور ادیبوں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔اس کانفرنس کے تمام سابق صدور مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔جنہیں اعزازات سے نوازاجائے گا۔

    اس موقع پر پریشد کا سالانہ شمارہ" مراٹھ وانی"اور مختلف مصنفین کی مرتبہ پندرہ تصانیف اور"ہفتہ روزہ قاصد کے خصوصی شمارہ" کی رسم اجراء معززین کے ہاتھوں کی جائے گی۔ 

   مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مقررین چھ سیشنز میں مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور خواتین کے لیے ایک آزاد پلیٹ فارم۔"فاطمہ کی بیٹی"کے نام پر بنایا جائے گا۔اسی طرح کہانی سنانے،شعرا کا اجلاس" ،بحث و مباحثہ جیسے مختلف پلیٹ فارم فراہم کئے جائیں گے ۔



  MD MUSLIM KABIR

   Latur Distt Urdu Media

8208435414/9175978903

alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments