دینی تعلیم کے ساتھ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم لازمی ۔۔۔ ڈاکٹر نیلوفر پٹھان

 دینی تعلیم کے ساتھ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم لازمی ۔۔۔ ڈاکٹر نیلوفر پٹھان








عثمان آباد(محمد مسلم کبیر)آج معاشرے میں پھیل رہے بیجا رسومات، ہے پردگی،ہےحیائی بالخصوص سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہے تو ہمارے گھروں میں خصوصاً مستورات میں دینی ماحول کے ساتھ اخلاقی تربیت کا نظم کرنا ہوگا۔بلکہ دینی اوراخلاقی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کے حصول کیلئے کمر بستہ ہونے کی ضرورت ہے۔چونکہ دیندار ڈاکٹر،انجنئیر ہوں یا وکیل ہوں یا پھر کامیاب تاجر ہوں،وہ معاشرے میں بہتری لانے اور اسلام کو مقصود سماج کی تعمیر میں حصہ لینگے۔ یہ بات عثمان آبادضلع کے شہر پرنڈہ کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نیلوفر پٹھان نے کہی ۔ جمیعت العلماء ہند شاخ پرنڈہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں اسلامی کوئز مقابلہ برائے طالبات منعقد کیا گیا تھا جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں کرپوڑے اقصیٰ محبوب پاشا(اول)،کرپوڑے ثناء تقی(اول),کرپوڑے رحیم النساء جیلانی (دوم)،پٹھان انجم واجد(سوم)،نکہت اسماعیل کرپوڈے(سوم)انعام کے مستحق قرار دیے گئے۔انہیں ڈاکٹر نیلوفر پٹھان کے ہاتھوں انعامات و اسنادات تقسیم کئے گئے۔دیگر طالبات کو بھی حوصلھ افزائی کے لئے اسنادات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ 

پرنڈہ شہر جمیعت العلماء ہند کے صدر حافظ ثقلین سوداگر،حفیظ الدین كرپوڑے،مرتضیٰ خاں پٹھان،سابق کونسلر بلدیہ عرفان شیخ، اس موقع پر موجود تھے۔اس جلسہ کی کامیابی کے لیے مدرسہ جامعۃ المحسنات کی صدر معلمہ نرگس باجی، فرحانہ باجی کوشاں رہیں ۔ 





MD.MUSLIM KABIR,

Latur Distt. Correspondent,

URDU  MEDIA 

Email, alkabir786@gmail.com

Cell- 09175978903/8208435414

Post a Comment

0 Comments