پونے مہانگر پالیکا کے سواتنتریہ سینانی حکیم اجمل خان اردو ہائی اسکول و سائنس جونیئر کالج، ایروڈا، پونے کے ایس ایس سی و ایچ ایس سی 2025 بورڈ امتحانات کے شاندار نتائج
الحمدللہ! گذشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، امسال بھی پونے مہانگر پالیکا کی سواتنتریہ سینانی حکیم اجمل خان اردو ہائی اسکول و سائنس جونیئر کالج، ایروڈا، پونے نے شاندار تعلیمی کامیابی حاصل کی۔ دسویں جماعت کا نتیجہ 100% صد فی صد رہا، جب کہ بارہویں جماعت کا نتیجہ 90% نوے رہا۔
دسویں جماعت میں کل 126 طلبہ و طالبات نے امتحان میں شرکت کیں، جن میں 08 نے امتیازی نمبرات کے ساتھ، 62 نے پہلے درجے میں اور 56 نے دوسرے درجے میں کامیابی حاصل کیں ہے۔
دسویں جماعت میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی طالبات:
1. خان صالحہ سلیم – 83.40%
2. قریشی تزئین فاطمہ عبدالوہاب – 81.40%
3. شیخ صابرہ محمد حنیف – 81.40%
سائنس جونیئر کالج میں کل 60 طالبات شریک ہوئیں، جن میں سے 04 نے پہلے درجے، 29 نے دوسرے درجے، اور 19 نے تیسرے درجے میں کامیابی حاصل کیں ہیں ۔سائنس جونیئر کالج کا مجموعی نتیجہ 90% رہا۔
بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات:
1. بابوڑے صبا محبوب – 74.50%
2. باجے مسکان جعفر – 65.50%
3. انصاری ثناء افسر – 64.67%
مدرسے اور جونیئر کالج کی اس شاندار کامیابی پر پونے میونسپل کارپوریشن کے ثانوی و تکنیکی شعبۂ تعلیم کی اعلیٰ افسر تعلیم محترمہ آشا اباڑے اور نائب افسر تعلیم جناب دامودھر اُنڈے نے طلبہ و طالبات، اسکول و کالج کی پرنسپل شیخ صفیہ شاہد، خان پروین نثار، عرب شبانہ رضوان ،سید شکیل، نکہت جبین، کمٹھے روحی عمران، سگری محمد خالد ، شیخ فوزیہ عارف، شیخ حنا کوثر، بلیرام بڑے، بی بی فاطمہ، فرح ناز، سمعیہ، داؤد ، رضوانہ، صائمہ، صوفیہ، ندا، عائشہ، شرکانت اور دیگر تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کیں اور طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
0 Comments