تعلیم ،ملازمت کے لئے نہیں بلکہ اپنے تحفظ اور اخلاق کے لئے حاصل کریں --- پروفیسر ڈاکٹر منگلا کٹھارے
اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام۔۔
لاتور (محمد مسلم کبیر)عالمی یوم خواتین کے موقع پر راحت میڈیکل فاؤنڈیشن،مہتاب صاحب پٹواری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اوسہ ضلع لاتور کے اشتراک سے اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول، نبی نگر اوسہ میں خصوصی جلسہ کا انعقاد کیا گیا،اس جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر منگلا کٹھارے،سلطانی فریدہ بیگم، پٹیل رضیہ بیگم، شیخ حنیفہ بیگم،عالمہ شیخ تبسم، ڈاکٹر صفورا تزئین سید، ڈاکٹر سلطانی گلناز اور ڈاکٹر جبین پٹھان موجود تھے۔
جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور طلباء نے موضوع سے متعلق بیانات، احادیث اور نعت شریف پیش کیا۔پروفیسر ڈاکٹر منگلا تائی کٹھارے، سلطانی فریدہ بیگم، پٹیل رضیہ بیگم، شیخ حنیفہ بیگم کو مہتاب صاحب پٹواری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور راحت میڈیکل فاؤنڈیشن اوسہ کی جانب سے "راحت جیون گورو ایوارڈ 2022" سے نوازا گیا۔
اس جلسے میں مہمان خصوصی نے مختلف عنوانات کے مطابق سامعین سے مخاطب ہوئے۔تعلیم اور حفاظت کے موضوع پر خواتین کی رہنمائی کرتے ہوئے ڈاکٹر منگلا کٹھارے نے کہا کہ خواتین کی حفاظت صرف ان کی تعلیم میں ہے۔تعلیم حاصل کرنے کے لئے خواتین پر کوئی مذہبی مزاحمت نہیں ہے، تعلیم بہترین اخلاق، تہذیب،اور اپنی حفاظت کی ضمانت ہے۔ تعلیم، ملازمت کے لئے نہیں بلکہ اپنی اور خاندان کی حفاظت اور تہذیب کی بقا کے لئے کرنی چاہیے۔اُنہوں نے ساوتری بائی پھلے اور فاطمہ شیخ کی مثال بھی پیش کی۔محترمہ سلطانی فریدہ باجی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پرورش پیار و محبت سے کی جائے، بچپن سے ہی ان پر اپنے فیصلے اور احکامات مسلط نہ کیے جائیں۔اسلام میں خواتین کی بہت زیادہ قدر و عزت ہے۔فریدہ باجی نے بچوں کی پرورش میں ماں کا کردار اس عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"ہم اپنے بچوں کے تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کی تربیت پر توجہ دیں۔عالمہ تبسّم شیخ صاحبہ نے حجاب اور پردے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خواتین کو پردے میں رہنے کی سخت تاکید کی ہے۔اللہ اور رسول صلّی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی ہے۔حجاب خواتین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بلکہ اسلام تو تعلیم کے حصول کو عورتوں اور مردوں پر یکساں فرض قرار دیا ہے۔لہٰذا قیمتی اور انمول اشیاء کو ہمیشہ پردے میں رکھا جاتا ہے اور چوروں کے لیے کھلا نہیں رکھا جاتا، محترمہ رضیہ پٹیل باجی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں خواتین کے تعلّق سے غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے تعلیمات اسلامی کے حقائق کو عوام کے سامنے لانے کی سخت ضرورت ہے۔اس کے بعد فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔خواتین کے لیے جس میں 40 خواتین کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔اس موقع پر بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام کی نظامت پرنسپل شیخ انجم نیہا اقبال نے کی اور شکریہ نسرین رحیم الدین شیخ نے لیا۔
اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے سمیہ پٹیل، عائشہ شیخ،امن شیخ، پرویز شیخ، زینت باغبان، عرشیہ شیخ نے کوشش کیں اور راحت میڈیکل فاؤنڈیشن کے سیکریٹری ارباز شیخ نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔
0 Comments