پانچویں اور آٹھویں اسکالرشپ امتحان میںپانگل اینگلو اردو ہائی
اسکول شولاپور کی شاندار کامیابی
شولاپور (نامہ نگار)۔ شہر کے ممتاز ، تاریخی اور مشہور و معروف ادارے "پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول شولاپور" کے چار طالب علموں نے مہاراشٹر اسٹیٹ ايگزامنیشن کونسل پونہ کی جانب سے منعقد کیے گئے پانچویں اور آٹھویں اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ امسال کونسل کی طرف سے منعقد کیے گئے اس اسکالرشپ امتحان میں مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کے ذریعے اسکول کے چار طالب علموں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ایگزامینیشن کونسل پونے کے زیر اہتمام کلاس ہشتم کے اسکالرشپ امتحان میں تین طالب علموں نے اور پنجم میں اور ایک طالب علم نے کلاس پنجم میں کامیابی حاصل کی۔
1) دانش محمد غوث بیليف نے 300 میں سے 156، مارکس حاصل کیے
2) نعمان مولا جمعدار نے 300 میں سے 130 نمبر حاصل کیے۔
3) سمیع شاکر شیخ نے 300 میں سے 126، مارکس حاصل کیے۔
اسکے ساتھ ہی جماعت پنجم میں پری سیکنڈری اسکالرشپ امتحان میں
1- سید شاہ محمد سید امجد علی قاضی نے 300 میں سے 138 نمبر حاصل کیے۔
اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار ، نکہت نلامندو، محمد علی شیخ، فرزانہ نداف، قمر شیخ، نفیس بیگ، حاجرہ ماشال والے، وسیم نلّا مندو، ذاکر شاہپورے اور دیگر اساتذہ، والدین اور طلباء نے ان چاروں ہونہار طالب علموں کی تعریف کی اور مبارکباد پیش کی۔
ان کامیاب طلباء کو ايگزام انچارج شیرین خان، مسرت شیخ، نازمین پٹیل، ام زما پٹھان، عبدالرؤف پٹیل، الیاس شیخ، لبنیٰ شاہپورے، شبنم شیخ اور اعظمیٰ استاد کی رہبری حاصل ہوئی۔

0 Comments