*مہاراشٹر اردو ہائی اسکول کڑوئی میں انگریزی زبان کا کامیاب ورکشاپ*
کڑوئی (عمران کا پڑی ). پچھلے ۱۹ سالوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے امسال مہاراشٹر اردو ہائی اسکول، کڑوئی میں دسویں جماعت کے طلبہ طالبات کے لیے ۲۰ واں انگریزی زبان کا ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا۔ اس انگریزی زبان کے تربیتی پروگرام میں اطراف واکناف کے اردو اور مراٹھی میڈیم اسکولوں سے تقریبا ۲۰۰ طلبہ و طالبات حاضر تھے۔
اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا۔ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر نار کر صاحب تشریف فرما تھے ۔ علاوہ ازیں جاوید دکنی سر نرگس تلوے صاحبه رضوان قادری سر فرحان کاریگر سر نسیمہ خان صاحبہ اور دیگر اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس بھی موجود تھے انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے اور مہاراشٹر اردو ہائی اسکول، کڑوئی کے پرنسپل جناب رضوان کاریگر صاحب نے منفرد انداز میں R.P کی حیثیت سے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی۔ پروگرام میں شریک تمام بچوں کو ایک مثالی سوالیہ پرچہ تقسیم کیا گیا تھا جسے رضوان کا ریگر جو کہ صاحب وسائل (R.P) کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے انگریزی کے سوالیہ پرچہ کو خصوصی ہدایات ، خصوصی نکات اور اپنے مخصوص انداز میں بچوں سے حل کروا کر لیا۔ قواعد ( گرامر ) اور تحریری صلاحیت پر بینی سرگرمیوں کو کس طرح حل کیا جائے اور کن باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے اس پر مخصوص طرز میں بچوں کی رہبری کی اور PPT کے ذریعے بچوں کو سکھا یا علاوہ ازیں بچوں کی پڑھائی کو لے کر جو سوالات تھے ان کے اطمینان بخش جوابات دیے۔ یہ انگریزی زبان کا ہدایتی و تربیتی لیکچر صبح ۱ار بجے سے دو پہر ۰۳:۳۰ بجے تک چلتا رہا۔ آخر میں طلبہ و طالبات نے رضوان کا ریگر صاحب کی خوب پذیرائی کی اور کہا کہ اس ورکشاپ کی وجہ سے انہیں امتیازی نمبرات حاصل کرنے کا حوصلہ ملا اور امتحان کا خوف دل سے نکل گیا۔ تقریب کی کل نظامت کے فرائض معاون معلمہ نرگس تلوے صاحبہ نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ رضوان قادری سر اور جاوید دکنی سر نے بھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
دی ایجو کیشن سوسائٹی کے صدر محترم صادق قاضی صاحب اور نائب صدر ڈاکٹر انصار جوالے صاحب نے رضوان کا ریگر سر کی سالوں کی ان کاوشوں کو سرہاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
0 Comments