سوشل اربن بینک سولاپور کے چیئرمین،ایڈوکیٹ عمرخان بیریا اور ناصر احمد خلیفہ وائس چیئرمین منتخب
سولاپور(محمد مسلم کبیر)سوشل اربن کوآپریٹو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے 2024-25 سے 2029-30 کے پانچ سالہ عام انتخابات بلا مقابلہ عمل میں آئے بینک کے نئے بورڈ آف ڈائرکٹرس کی ابتدائی میٹنگ، الیکشن آفیسر اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے ڈسٹرکٹ ڈپٹی رجسٹرار کرن گائیکواڑ کی صدارت میں ہوئی جس میں سولاپور کارپوریشن کے سابق میئر،ایڈوکیٹ عمر خان بیریا کا چیئرمین اور وائس چیئرمین کی حیثیت سےناصر احمد خلیفہ کا انتخاب عمل میں آیا ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈپٹی رجسٹرار ابا صاحب اتمارام گواڈے موجود تھے۔ڈپٹی رجسٹرار نے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کی گلپوشی کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی ڈپٹی رجسٹرار نے تیقین دیا کہ بینک اپنے کام کا دائرہ وسیع کرے اور مزید معاشی ترقی کے لیے ضلع میں نئی شاخیں کھولنے میں ہمیشہ تعاون کیا جائیگا۔ سوشل اربن بینک کے تین پانچ سالہ انتخابات بلامقابلہ ہوئے اور ایڈوکیٹ عمرخان بیریا نے مسلسل تین بار بطور چیئرمین کام کیا ہے۔ نئے چیئرمین کی قیادت میں بینک نے گزشتہ دس سالوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ آج،سوشل بینک کی تین شاخیں کام کر رہی ہیں اور بینک کو مسلسل اے کلاس درجہ مل رہا ہے۔بینک نے پچھلے تین سالوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کا منافع کمایا ہے، اور بینک کے حصص داران کو 12 فیصد ڈیویڈنڈ ادا کیا گیا ہے۔
MD MUSLIM KABIR
Latur Distt Urdu Media
8208435414/9175978903
alkabir786@gmail.com

0 Comments