اسلام امن پسندی اور سلامتی کے جائز طریقے سے ترقی کرنے کی ضمانت كاحامی.۔۔۔ پروفیسر ششی کلا رائے سیرت نبوی پر مراٹھی کتب کا پونے میں رسم اجراء

 اسلام امن پسندی اور سلامتی کے ساتھ ہر جائز طریقے سے ترقی کرنے کی ضمانت كاحامی.۔۔۔ پروفیسر ششی کلا رائے


سیرت نبوی پر مراٹھی کتب کا پونے میں رسم اجراء




پونے(محمد مسلم کبیر)شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے متعدد کتب وبیانات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ شخصیت، ان کی حسن واخلاق و فطرت اور ان کے کردار کا ایک حقیقی خاکہ،پیش کیا ہے جس کو ایک کتاب کی صورت میں "سیرت نبوی  کا اصل خاکہ"کے نام سے مرتب کیا گیا ہے۔اس کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت، ان کے پر اثر سیرت و کردار، مثالی طرز عمل اور پاکیزہ طرز زندگی، رحم و درگزر، سخاوت، عدل و انصاف، انسانیت و ہمدردی، محبت و ایثار کے ساتھ ساتھ محبت و الفت اور امن و  سکون اورعزت و وقار کے علاوہ معاملات وغیرہ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔مہاراشٹر کے مراٹھی جاننے والوں کے لیے اس کتاب کا مراٹھی میں ترجمہ کرکے دیگر مذاہب کے درمیان پیغمبر اسلام کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔اس مراٹھی ترجمہ پر مبنی کتاب "پریشیت محمد یانچیا جیونانچا یتارتھ ریکھاٹن"  کی رسم اجراء  ساوتری بائی یونیورسٹی کی پروفیسر مسز ششی کلا  رائے کے ہاتھوں عمل میں آئی۔اس موقع پر ریپبلکن یوا مورچہ کے لیڈر راہل ڈ مبالے بحیثیت مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ مجلس رسم اجراء شرمک پترکار سنگھ کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوا۔

پروفیسر ششی کلا رائے نے کتاب کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں  63 مختلف عنوانات ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس کتاب کے مطالعے سے اسلام اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے پیدا شدہ  غلط فہمیاں اور دلوں میں موجود نفرتیں کم ہونگیں۔اس کتاب  کےتناظر میں انہوں نے کہا کہ تعلیمات اسلام  کے مطابق جو بھی بیواؤں اور عورتوں اور غریبوں کی دیکھ بھال کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ خدا کی راہ میں حق اور انصاف کے لیے لڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنے ماننے والوں کو یتیموں کے حقوق اور ان کی مدد کرنے کے طریقے سے بھی آگاہ کیا جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یتیموں پر خصوصی توجہ دی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ مسلمان کا بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم رہتا ہو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہو۔ اور مسلمانوں میں بدترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم رہتا ہو لیکن اس کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غریبوں، یتیموں، لوگوں کی مدد کرو۔ پروفیسر ششی کلا رائے نے مزید کہا کہ ہمارے ملک عزیز ہندستان کا دستور میں بیشتر معاملات ان تعلیمات سے میل کھاتے ہیں۔ اسلام امن پسند اور سلامتی کے ساتھ ہر جائز طریقے سے ترقی کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔

مہمان خصوصی راہول دنبالے نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے اپنے پیروکاروں کو وقت کی اہمیت سکھائی۔  اس ضمن میں اُن کی اپنی کئی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔  اگرچہ اس نے اپنا زیادہ تر وقت اللہ کی عبادت، اپنے خاندان کی دیکھ بھال اور خود کی دیکھ بھال کے درمیان تقسیم کیا، لیکن اس نے اپنا زیادہ وقت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیا۔  اس فارغ وقت کو مصیبت میں لوگوں کی مدد اور تسلی کے لیے استعمال کیا۔ان کا زیادہ وقت درس و تدریس اور تربیت صحابہ میں گزارا۔ اسلام تعلیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔  مسلم معاشرے کو  تعلیم پر زور دینا چاہیے، معاشرہ تعلیم یافتہ ہو کر تقرقی راہ  ہموار کرنا چاہیے۔

معروف سماجی جہد کار انجم انعامدار ، مشتاق دلوی ،مشہور قلمکار کلیم عظیم، مصطفیٰ کرجگی، ابراہیم ایوت محل والا اور دیگر شخصیات موجود تھے۔ ستیہ وان گایکواڑ نے ہدیہ تشکر پیش کیا ۔ 




  MD MUSLIM KABIR

   Latur Distt Urdu Media

8208435414/9175978903

alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments