ایڈیٹر ارشاد قریشی اور احباب کی سولاپور امد پر پرتباک استقبال۔





سولاپور (اقبال باغبان): انڈین یوتھ اسو سی ایشن سولاپور،اکھیل بھارتیہ اردو مراٹھی ساہتیہ پریشد سولاپور اور ہفت روزہ قاصد سولاپور کی جانب سے۔ اورنگ آباد سے سولاپور تشریف لائے ایڈیٹر ارشاد قریشی، چودھری سراج قریشی، چودھری آصف قریشی، چودھری امتیاز قریشی، حفیظ قریشی، اسمعیل قریشی کا ایوب نلامندو، مظہر الوڑی، مبارک شیخ، جعفر بانگی اور صدائے مہاراشٹر کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے شال اور بکے دے کر استقبال کیا گیا۔ ایوب نلامندو کی جانب سے سبھی مہمانان کو قاصد کلینڈر بطور تحفہ دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیٹر ارشاد نے حالات حاضرہ پر اظہار خیال کیا اور مستقبل میں مسلمانوں کے حکمت علمی پر بات کی۔