اُردو مہذب زبان ہے۔ ڈاکٹر چوبدار کابیان۔ شمع اردو اسکول نے یوم اردو کا کامیاب انعقاد
نور ٹرسٹ کی جانب سے تین کمپیوٹر کے عطیہ کا اعلان ۔۔
شولاپور(محمد مسلم کبیر)اردو تہذیب و ادب کی ایک میٹھی زبان ہے۔اردو تہذیب سکھاتی ہے۔ لیکن یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ ہم فصیح اُردو نہیں بولتے اس لیے ہم مہذب نظر نہیں آتے۔اُردو کے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں۔ہمارے بہترین خیالات کو بہترین لب ولہجے میں پیش کرنے کا واحد ذریعہ اُردو ہے۔اس لیے اپنی زبان کی حفاظت کے لیے ہمیں کو، کوشش کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسرڈاکٹرمحمدشفیع چوبدار صدرشعبہ اردو سوشل کالج نے شمع اُردو اسکول میں یوم اُردو کے موقع پر منعقد طلبہ کے "تمثیلی مشاعرے" میں کہی۔ڈاکٹر چوبدارنے مزید کہا کہ"اکثرایسے پروگراموں میں مقررین کو بلا یا جاتا ہے اور وہ تقریریں کرکے چلے جاتے ہیں۔اس سے اُردو کے فروغ کا اصل کام نہیں ہوتا لیکن شمع اردو اسکول کے طالب علموں نے اُردو کے نامور شعراء کا کلام ازبر کیا اور خوبصورت "تمثیلی مشاعرہ " پیش کیا یہ اردو کے فروغ، بقا اور ترقی ترویج کا اصل کام ہے۔میں اسکول کی انتظامیہ کمیٹی،صدرمدرس، اساتذہ اور طلباء کو مبارک دیتا ہوں"۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نورٹرسٹ کے صدر نظیر منشی نے میں لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ"لڑکیاں تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ اُمورِ خانہ داری میں بھی مہارت حاصل کریں تاکہ آپ کا خانگی مستقبل روشن ہو۔ اس موقع پر نور ٹرسٹ کے صدر نظیر منشی صاب نے آگے کہا کہ شمع اسکول کے بجوں نے یوم اردو کے موقع پر نظموں اور اشعار کے ذریعے سماجی پیغام دینے کی کا میاب کوششی کی ھے آپ نے نورٹرسٹ کی جانب سے شمع اردو اسکول کو تین کمپیوٹر دینے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر شمع اسکول کی طالبات نے اردو کے مرحوم شاعر منور رانا،راحت اندوری،اشعر اقبال کے علاوہ لتا حیا، شبینہ اختر، نکہت نسیم،چاندنی شبنم،صبیحہ بلرامپوری کے ملبوسات میں ان کلام سناکر خوب دادو تحسین حاصل کی ۔اس ادبی محفل میں نور ٹرسٹ کے معتمد اقبال انصاری،مناف شیخ،سابق پرنسپل عبدالقدوس نلا مندو بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔شمع شکشن پرسارک منڈل کے صدر اور صحافی ایوب نلا مندو نے تمام مہمانان کا شال اور گلدستے پیش کر کے استقبال کیا۔اسکو ل کی فعال معلمہ اور معروف شاعرہ شاہین صدف نے پروگرام کی شاعرانہ نظامت کی اور آسیہ بیجاپورے نے شکریہ ادا کیا۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com
0 Comments