لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں مسابقہ قرات القرآن الکریم کا کامیاب انعقاد*

*لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں مسابقہ قرات القرآن الکریم کا کامیاب انعقاد* 



لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رام واڑی شولاپور میں بروز پیر ١٩فروری ٢٠٢٤ کو مسابقہ قرات القرآن الکریم کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اول سے نہم جماعت کے تقریباً 58طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔ اس مسابقہ میں اول، دوم اور سوم نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو جلسے کے صدر محترم مولانا عارف صاحب دامت برکاتہم (مہتمم، دارالعلوم حسینیہ شولاپور ) کے دست مبارک نقد انعامات سے نوازا گیا ۔ محترم المقام مولانا عبدالرحیم صاحب دامت برکاتہم بطور مہمان خصوصی شریک رہے۔ اس مسابقہ میں مولانا قاری شفیق صاحب اور مولانا عثمان صاحب نے حکم کے فرائض انجام دیے ۔اس جلسے کی ابتدا ء تلاوت قرآن کریم سے ہوئی ۔ تمہیدی کلمات اسکول کے کو آرڈینیٹر ریاض ولسنگکر نے پیش کیۓ ۔ ادارے کے صدر الحاج ایوب منگلگیری کے دست مبارک تمام مہمانان کی گل پوشی کی گئی۔ ادرے کے سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملا صاحب ، خازن شابدی صاحب ،دلاور حسین پیر زادے صاحب شبیر پیر زادے صاحب، برکت علی جاگیردار صاحب ،‌ نداف صاحب، لیاقت علی صاحب ، صادق بھائی شارجہ والے، دینیات کمیٹی کے علمائے کرام نیز سرپرست حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس مسابقہ کو کامیاب بنانے کےلئے قاری ادریس صاحب ، قاری وسیم اکرم صاحب ، حافظ عمران صاحب اور اسکول کے تمام تدریسی عملے نے بے انتہا محنت کی ۔ حافظ مولانا ثناء اللہ صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوے جلسے کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔ اسکول کے پرنسپل جناب ابو سفیان شاہ پورے نے ہدیہ تشکر پیش کیا ۔

Post a Comment

0 Comments