مسلمانوں کو تعلیم میں 5 فیصد تحفظات دیے جائیں۔ حاجی ایم ڈی شیخ


مسلمانوں کو تعلیم میں 5 فیصد تحفظات دیے جائیں۔ حاجی ایم ڈی شیخ...



شولاپور( محمد مسلم کبیر)شولاپور کے ضلع کوآرڈینیٹر رکن اسمبلی یشونت مانے،کے شولاپور کے دوره کیا اسی اثناء آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل اور ڈاکٹر مولانا آزاد اقلیتی تعلیمی ویلفیئر اسوسی ایشن کے صدر حاجی ایم۔ ڈی۔شیخ کی قیادت میں ان سے اقلیتی مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح وہ اجیت دادا کے ساتھ مل کر تمام مطالبات پیش کریں گے اور ان سے آپ کی ملاقات کا وقت طئے کرکے اطلاع دیں گے۔دریں اثنا نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو یادداشت پیش کی گئی۔جس میں یہ مطالبات کیے گئے ہیں کہ مسلمانوں کی تعلیمی،سماجی اور معاشی استحکام لیے انہیں پانچ فی صد رزرویشن دیا جائے۔مولانا آزاد آرتھِک وکاس منڈل کو ایک ہزارکروڑ کی گرانٹ دی جائے۔ہر ضلع میں وقف بورڈ کے دفترقائم کیے جائیں۔وقف بورڈ کا کام کاج بہترطورپر چلانےکے لیے اسے سوکروڑ کی گرانٹ دی جائے۔امسال سے نئےنصاب میں لادی گئی منو سمرتی کےحصے کو حذف کیا جائے۔پوتر پورٹل کے تحت اردو مدارس میں جو غیر اردو داں اساتذہ کا تقررکیا گیا ہے ان کے تقررات کو باطل قرار دے کر ان کی جگہ اُردو اساتذہ کا تقررکیا جائے۔ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے2016 میں ہدایت دی تھی کہ اقلیتی اسکولوں بھری جانے والی اسامیوں کے لیے ٹی۔ای۔ٹی۔لازمی نہیں ہے۔عوامی مفاد کے تحت مہاراشٹر حکومت کو چاہئے کہ وہ اس جی۔آر۔پر عمل درآمد کرے۔ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو 12جون 2024 کو صبح7 بجے ممبئی کے دیوگیری بنگلے میں یشونت مانے کے ساتھ بات چیت کے بعد تین مختلف عریضے دیے گئے۔اس موقع پر ادارے صدرایم۔ڈی۔شیخ، دولا بھائی، اخلاق شیخ،مدثر شیخ،غوث شیخ،ایم۔ کے۔بھاگوجی،بشیر شیخ، نذیر شیخ وغیرہ موجود تھے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA, 
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments