ریاست مہاراشٹر میں منو سمرتی کی کوئی حیثیت نہیں۔۔ اجیت پوار
حاجی ایم ڈی شیخ کی کامیاب کوشش ۔۔۔
سولاپور( محمد مسلم کبیر) ریاست مہاراشٹر کے جماعت سوم تا دواز دہم کے تعلیمی نصاب میں سماجی منافرت پھیلانے والی کتاب منو سمرتی کے اقتباسات کی شمولیت پر مبنی خاکہ تیار کرکے ایک منصوبہ بند طریقے سے نفاذ عمل میں لایا جا رہا تھا۔جب اس بات کا علم مولانا آزاد الپسنکھیانک شيکشنك سنستھا ویلفیئر ایسوسی ایشن سولاپور کی جانب سے راج محل سبھا گرہ سولاپور میں تمام اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے سربراہ، ہیڈ ماسٹرس، اساتذہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس شعبہ تعلیمات کی جانب سے پیش کردہ جماعت سوم تا دواز دہم کے نصابی خاکے میں منصوبہ بند طریقے سے منوسمرتی کے اقتباسات کی شمولیت سے آگاہ کیا گیا۔جس کی شمولیت کے بعد طلباء میں سماجی منافرت پروان چڑھے گی جس کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔اس لیے بروقت اس کی مخالفت لازمی ہے یہ کہتے ہوئے حاجی ایم ڈی شیخ نے دیگر چھ مطالبات پر مبن قرارداد پیش کی۔جس پر حاضرین نے منظورِ کیا۔ اپنے مطالبات پر مبنی یادداشت ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت پاٹل کو بھی پیش کیا گیا۔جس پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں منوسمرتی کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور تعلیمی نصاب میں اس طرح کے مذہبی اور سماجی منافرت پروان چڑھانے والے اقتباسات کو ہرگز شامل نہیں کیا جائے گا۔ اور دیگر مطالبات ریاست کے وزیر اقلیتی امور شیخ عبد الستار سے حج ہاؤس اورنگ آباد میں ملاقات کر کے یادداشت پیش کی گئی جس میں جماعت اؤل میں داخلے کی عمر میں اضافہ نہ کرتے ہوئے حسب معمول ہی رکھا جائے۔پوتر پورٹل کے ذریعے اُردو تعلیمی ادارہ جات میں جہاں ذرائع تعلیم اُردو ہے وہاں مراٹھی زبان کے اساتذہ کے تقررات کو کالعدم قرار دے کر اُردو اساتذہ کے تقرارت کو ترجیح دی جائے۔ ممبئی ہائی کورٹ کے اورنگ آباد بنچ کی جانب سے اقلیتی اداروں میں اساتذہ کے تقررات میں ٹی ای ٹی کے لزوم سے استثنیٰ قرار دے کر حکومت کو احکامات جاری کیے ہیں۔ عدالت کے اس حکم نامے کے مطابق اساتذہ کی تقرری کو بحال کیا جائے۔ مولانا آزاد فائنانشیل کارپوریشن کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا جائے۔ دیگر ممالک میں تعلیم کے خواہاں مسلم طلبا کو حصول علم کے لیے فی کس 20 لاکھ روپئے تعلیمی وظیفہ دیا جائے اور تمام مسلمانوں کو پانچ فیصد تعلیمی ریزرویشن دیا جائے۔اس وفد کی قیادت حاجی ایم ڈی شیخ نے کی اورسولاپور میں اقلیتی اجلاس کی دعوت وزیر اقلیتی امور شیخ عبد الستار کو دی ۔اسی اثناء ریاست مہاراشٹر کے اوّل اقلیتی امور کے کمشنر معین تا شیلدر کی شال و گل پوشی کر کے اقلیتی مسائل میں کامیاب مساعی کرنے کی اپیل کی گئی۔
*...
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com
0 Comments