بیڑ کے شیخ جاوید پاشاہ ریاستی سطح کے ڈاکٹر رفیق زکریا ایوارڈ سے سرفراز


 بیڑ  کے شیخ جاوید پاشاہ ریاستی سطح کے ڈاکٹر رفیق زکریا ایوارڈ سے سرفراز





 
لاتور(محمد مسلم کبیر) ملیہ جونیئر کالج بیڑ کے لیکچرر اور سینئر صحافی جاوید پاشاہ کو تعلیمی و صحافتی شعبہ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں، مراٹھی ہفتہ روزہ کشمکش اور روزنامہ دیویہ وارتا  کی جانب سے ڈاکٹر رفیق زکریا ریاستی سطح کے ایوارڈ،مفتی شفیق قاسمی، معروف شاعر ابرار کاشف،اداکار آصف البیلا، مشہور مورخ سرفراز احمد،روزنامہ اورنگ آباد ٹائمز کے مدیر شعیب خسرو،صحافی بھاگوت تاورے‌کے ہاتھوں نوازا گیا۔اس موقع سابق رکن اسمبلی سراج الدین دیشمکھ، کشمکشِ و دیویہ وارتا کے مدیرمحمد ابوبکر،ایڈوکیٹ شیخ شفیق، پروفیسر سشیلا مورالے، نایب صدر بلدیہ سید معین الدین ، گروپ لیڈر فاروق پٹیل، رکن بلدیہ زیت اللہ خان، مجتبیٰ احمد خان،  خصوصی طور پر موجود تھے 
     مراٹھی ہفت روزہ کشمکش اور روزنامہ دیویہ وارتا کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر ایڈیٹر ابوبکر چاؤش کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں، مراٹھواڑہ کے مختلف  شعبہ حیات میں نمایاں کارنامے انجام دینے والے افراد کو کوہ نور لانس میں اعزازات سے نوازا گیا۔حیدرآباد سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ اعتماد اور اورنگ آباد سے شائع ہونے والےشمع رہبر کے ضلع نمایندہ اور ملیہ جونیئر کالج بیڑ کے لیکچرر جاوید پاشاہ کو مذکورہ ایوارڈ ملنے پر تمام شعبہ جات کے معززین کی جانب سے مبارکباد دیکر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA, 
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments