ریاستی سطح کے کمپیوٹر سائنس ہیکاتھون فیسٹیول 2024 میں اردو اسکولوں نے بھی اپنا لوہا منوایا۔
ضلع پریشداردو اسکول شریگونڈا، احمدنگر کو چوتھا اورمہانگر پالیکاا سکول نمبر 2شولاپور کو ساتواں انعام۔
سولاپور (اِقبال باغبان)۔ امیزون فیوچر انجنیر، لیڈرشیپ فار اِقویٹی اور کوڈ ٹو اِنحانس لرنیگ یہ تین تنظیموں کی جانب سے پونہ میں مہاراشٹر کےمختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے لیےریاستی سطح پر کوڈنگ اور مشین لرننگ کمپیوٹر سائنس ہیکاتھون مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں مہاراشٹر سے کل 14 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔اس میں اردو اسکولوں میں سے صرف دو اسکولوں کو اپنے ضلعی سطح کا اول و دوم مقام حاصل کرنے پرموقع ملا۔
ضلع پریشداردو اسکول شریگونڈا، احمدنگر کو چوتھا نمبر اور مہانگر پالیکا لڑکوں کی اردو اسکول نمبر۔ دو سولاپور نے ریاست میں ساتواں نمبر حاصل کیا۔ اس مقابلہ کے انعام کے طور پر چوتھے نمبر پر آنے والے کو دو لیپ ٹاپ، پانچ ٹیب اور 3000 نقد اور ساتویں نمبر پر آنے والے کو ایک لیپ ٹاپ، تین ٹیب اور 2000 نقد رقم دیے گئے۔ اس مقابلے میںشرگونڈا اسکول کی ٹیچر آسمہ محبوب ملا اور مہانگر پالیکا اردو اسکول نمبر۔ دو کے استاد عمران جمعدار نے تین تین طلباء کے ساتھ حصہ لیا۔ انعام یافتہ اپنے اساتذہ اپنے طلباء کو کمپیوٹر کوڈنگ اور مشین لرننگ کے بارے میں نئے نئے ٹیکنکل معلومات طلبا کو سکھائیں گے۔
مذکورہ فیسٹیول میں شرگونڈا اسکول نے جنگلی جانور کی حفاظت کے لیے جنگل کی آگ کی روک تھام اورمہانگر پالیکا اردو اسکول نے کوڈنگ کے ذریعے ایک خودکار آبپاشی کا نظام ڈیزائن کیا۔ یہ تین روزہ ہیکاتھون فیسٹیول میں ریاست کے 14 اسکولوں نے حصہ لیا۔ اس تقریب کا اہتمام ایمیزون آفس ویمان نگر پونے میں کیا گیا تھا۔اس کامیابی کے لیے آسمہ ملا میڈیم، عمران جمعدار سر اور طلباء عرشیہ شیخ ، فیضان نگارے ، شعیب شیخ ، الفیہ شیخ ، یاسمین خان اور زنیب طاڑے کو مختلف اساتذہ و تنظیم اور سماج کی طرف سے مبارکباد دی گی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔
0 Comments