تعلیم، عزت،اخلاق اور شہرت کی ضمانت ۔۔- مولانا محمد اسرائیل رشیدی صنعت کار سماجی شخصیت محمد حمایت پٹیل کو ابراہیم صاحب سرگرو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ۔۔۔


تعلیم، عزت،اخلاق اور شہرت کی ضمانت ۔۔- مولانا محمد اسرائیل رشیدی
  صنعت کار سماجی شخصیت محمد حمایت پٹیل کو ابراہیم صاحب سرگرو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ۔۔۔ 

 لاتور(محمد مسلم کبیر)اوسہ ضلع لاتور کے اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول کا سالانہ جلسہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ اسکول کے احاطے میں منعقد ہوا۔اسکول کی پرنسپل شیخ انجم نیہا اقبال نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ادارے اور اسکول کی سرگرمیوں کے بارے میں سامعین کو بتایا۔اس سال اسکول میں مختلف موضوعات پر معلوماتی و تصورات پر مبنی یعنی تعلیم، سماجی مشن،خواندگی،سائنسی نقطہ نظر۔ثقافت،ذمہ داری، بچّہ مزدوری،پر پروگرام پیش کیے گئے۔اسی طرح طلباء نے فطرت کے تئیں شکر گزاری کے موضوع پر ایک خوبصورت پروگرام پیش کرکے سماجی شعور بیدار کرنے کی کوشش کی۔
       اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند(ارشد مدنی)کے لاتور ضلع صدر مولانا محمد اسرائیل رشیدی،کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری امربھیا کھانا پورے، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آر آر شیخ،سابق صدر بلدیہ ڈاکٹر افسر شیخ، کانگریس سٹی صدر شیخ شکیل بھائی،حافظ فیروز اشاعتی، نوجوان صنعت کار انجینئر عمران سید،ادارے کے صدر الحاج شیخ آر ایم گروجی،سلطان باغبان،اخلاق احمد صدیقی،سید حمید،چاند بھائی صدیقی، ایم آئی ایم کے سینئر رہنما مظفر علی انعامدار، مدثر علی قاضی،اوسہ بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ فیروزخان پٹھان،ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل،دلمیر پٹیل، ذیشان پٹیل وغیرہ معززین نے شرکت کی۔تمام معزز مہمانانِ خصوصی کو ادارہ کی جانب سے شال اور پودا دے کر تہنیت پیش کی گئی۔اس کے بعد مولانا محمد اسرائیل رشیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعی قابل تعریف بات ہے کہ نو نہالوں نے بہترین فن صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ چھوٹی عمر میں ان بچوں میں موجود صلاحیتوں کو دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ اسکول بہت اچھا ہے یہاں کی تربیت اور تعلیم اچھی ہے ہمارے بچوں کو سنوارنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ تعلیم سے ملک بچ جائے گا صحیح علم ملک کو نہیں بیچنے گا۔ انسان کو انسان بنانے کی تعلیم دینے کی آج ضرورت آن پڑی ہے چونکہ تعلیم سے ہی اخلاق، عزت اور شہرت ملتی ہے۔بلاشبہ معاشرے میں عملی تعلیم ،عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی اشد ضرورت ہے اور خوش آئند بات ہے کہ اس ضرورت کو اس ادارے کی جانب سے پورا کیا جا رہا ہے۔سابق صدر بلدیہ ڈاکٹر افسر شیخ،ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آر آر شیخ،امر بھیّا کھانا پورے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جلسہ محض ڈرامے، رقص اور دلچسپی کا مظاہرہ نہیں تھا بلکہ سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کر کے ایک نئی فکر دینے والا جلسہ ہے۔پرائمری ٹیچرز طلبہ پر بنیادی محنت کرتے ہیں،جس کی وجہ سے طلبہ مختلف ہنر پیش کرتے ہیں۔ثقافتی پروگرام میں طلباء نے مختلف گروپ ڈانس جیسے حب الوطنی کے گیت،حدیث پڑھنا، موبائل فون کے برے اثرات، چائلڈ لیبر، میسج ڈانس پیش کر کے والدین اور حاضرین کے دل جیت لیے۔اس وقت سماجی کارکن سیّد حبیب اور سماجی کارکن شیخ باسط کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں"راحت خدمت خلق ایوارڈ" سے نوازا گیا۔جلسے میں لاتور رپورٹر کے ایڈیٹر مظہر پٹیل،ایم بی نیوز کے مختار منیار،صحافی آصف پٹیل،جلیل پٹھان،عمر محبوب شیخ،الطاف صدیقی،کونڈا جی باغبان،انجینئر اظہر شیخ،سیف اللہ باغبان،قربان شیخ، اظہر پٹھان،اسحاق شیخ،آصف شیخ، ایڈووکیٹ مظہر شیخ،حسین پٹیل،امان شیخ،پرویز شیخ، اویز شیخ، غوث سید،ظفر علی سید،عمر شیخ،امر شیخ،ارباز شیخ، اساتذہ میں سید عائشہ،پٹھان تہنیت،پٹیل ترنم،شیخ مسکان،پنجیشا بشریٰ،پٹھان ثریا،زرین پنجیشا،شیخ رضوانہ،سیما منیار، طلباء و طالبات اور والدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔جلسہ کی نظامت پروفیسر نذیر شیخ نے کی اور شکریہ ارباز شیخ نے ادا کیا۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA, 
9175978903/8208435414
alkabir786@gmail.com

Post a Comment

0 Comments