اوسہ ضلع لاتور کے تین مسلم طلباء کی ایم بی بی ایس فائنل میں نما یاں کامیابی
لاتور(محمد مسلم کبیر) اوسہ ضلع لاتور کے تین مسلم طلبہ نے امسال ایم بی بی ایس فائنل میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے شہر میں ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
کمو پرنڈے اعجاز احمد عبد الغفار نے اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی سے امتیازی نشانات کے ساتھ ایم بی بی ایس فائنل کامیاب کیا ہے۔ معروف انجنئیر مرحوم خواجہ محمود بروٹے کے نواسے ہیں۔
زرگر فیضان ذاکر نے گوندیا کے سرکاری میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ان کے والدین پرائمری ٹیچر ہیں۔ میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے مستقل جستجو اور سخت محنت کر کے اپنے مقصد کو حاصل کیا۔
میند شاہ نواز خواجہ معین الدین کے والد خواجہ معین الدین عرف ببّو ميند انتہائی کسمپرسی ،معاشی بحرانی کے باوجود اپنے بچے کی میڈیکل تعلیم میں رخنہ اندازِ نہیں ہوئے اور شاہ نواز نےبھی اپنی ضد پوری کرتے ہوئے ایم بی بی ایس فائنل میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
شہر اوسا کے ان تینوں کامیاب نوجوان ڈاکٹرز کو رشتے دار ، دوست احباب اور بہی خواہاں مبارک باد پیش کر رہے ہیں اور مستقبل کے لئے دعاگو ہیں۔

0 Comments