ڈاکٹر نذؔیر فتح پوری کی اردو زبان و ادب کے تئیں بےلوث خدمات قابل ستائش ہیں
پونے میں یک روزہ جشن صد کتب نذیر کا کامیاب انعقاد
پونہ (مظہر اللوڑی) بھارتیہ اردو وکاس فاؤنڈیشن سولاپور کے سرپرست فرزند دکن نامورادیب ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی کی ۷۶ ویں سالگرہ کے موقع پر، سہ ماہی اسباق پونہ کے مدیر مشہور شاعر و ادیب ڈاکٹر نذیر فتح پوری کی ۱۰۰ ویں کتاب کی اشاعت کے اعزاز میں یک روزہ 'جشن صد کتب نذیر ' کامیابی سے منایا گیا ۔ بھارتیہ اردو وکاس فاؤنڈیشن سولاپور کے زیر اہتمام منعقدہ اس جشن کی صدارت مراٹھواڑا کےمقبول شاعر و ادیب ندیم مرزا نے کی۔بطور مہمان خصوصی شاعر و افسانچہ نگار ارشد صدیقی نے شرکت کی ۔ارشد صدیقی نے کہا کہ نؔذیر فتح پوری اک ہمہ جہت شخصیت کا نام ہے۔موصوف کی اردو زبان و ادب کی تئیں بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں ۔آپ نے سو سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں جو اپنے آپ میں ریکارڈ ہے ۔ندیؔم مرزا نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ نذؔیر فتح نے با مقصد تحریر پیش کی ہے ۔چاہے وہ افسانہ پو یا ناول یا شاعری ۔ان کی تحریر میں حساس دل دھڑکتا ہے۔ مہمانان کے ہاتھوں موصوف کی گلپوشی کی گئی ۔اس موقع پر ۱۰۰ کتاب ڈاکٹر منصور خوشتر کے نام ۵۰ خط۔اور بیتے کل کا اک اک پل،کی رسم رونمائی عمل میں آئی ۔اس جشن میں شعری نشست نؔدیم مرزا کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس میں ارشؔد صدیقی بیڑ، ، مشہور دکنی شاعر جناب ایؔوب نلامندو سولاپوری،جواں سال شاعر غلام ثاؔقب ، کے علاوہ صاحب اعزاز نذیؔر فتح پوری نے کلام سنا کرسامعین کو محظوظ کیا ۔ نذیؔر فتح پوری نے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالعہ کو فروغ دینے پر زور دیا۔غلام ثاقب نے خوبصورت نظامت کی ۔اس موقع پر صحافی و انڈین یوتھ اسوسی ایشن سولاپور کے نائب صدر مظہر اللوڑی،عدنان خان،عرفان خان جوڈ،عبد الصمد،اقبال خان،سید نذیر و دیگر شریک تھے۔
0 Comments