انٹر کا لجیٹ فٹ بال ٹورنا منٹ سوشل کالج نے چیمپئن شپ جیت لی

 انٹر کالجیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ : سوشل کالج نے چیمپئن شپ جیت لی۔




سولاپور (اِقبال باغبان) :  ہیرا چند نیم چند کامرس کالج کے زیر اہتمام پونیشلوک اہلیا دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی  انٹر کالجیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد والچند اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔سولاپور سوشل ایسوسی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج نے کوارٹر فائنل میں سویری کالج پنڈھر پور کو 4-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں اس نے والچند انجینئرنگ کالج سولاپور کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ اس کے بعد فائنل میچ میں اس نے سنگمیشور کالج کو 2-0 سے ہرا کر انٹر کالجیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کی چیمپئن شپ جیت لی۔

اس مقابلے میں کپتان التمش ولشنکر، ریحان ملا، عابد شیخ، ابو ہریرہ سالار، دانیال دیوان، سمیع اللہ آریوالے اور گول کیپر رحمان بچھے بھائی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں گرانقدر کردار ادا کیا۔  جیتنے والی ٹیم کی رہنمائی کالج کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈائریکٹرز ڈاکٹر مشتاق شیخ اور طلحہ شیخ نے کی۔جیتنے والی ٹیم کو کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹراِقبال تمبولی نے مبارکباد دی اور تدریسی اور غیر تدریسی علمہ نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فوٹو لائن - پرنسپل ڈاکٹر اِقبال تمبولی، ڈاکٹر مشتاق شیخ، طلحہ شیخ اور کپتان التمش والسنکر فاتح ٹیم کے ساتھ۔

Post a Comment

0 Comments