ناظمہ شیخ اور معراج بانو مومن کو آدرش گرو گورو ایوارڈ ۔۔ وزیر امداد باہمی بابا صاحب پاٹل اور رکن قانون ساز کونسل وکرم کاڑ ے کی جانب سے ستائش ۔۔

 پروفیسر ناظمہ شیخ اور معراج  بانو مومن کو آدرش گرو گورو ایوارڈ ۔۔

وزیر امداد باہمی بابا صاحب پاٹل اور رکن قانون ساز کونسل وکرم کاڑ ے    کی جانب سے ستائش ۔۔ 





لاتور(محمد مسلم کبیر): مہاراشٹر اسٹیٹ  راجیہ شکشک پریشد لاتور  کی جانب سے دیانند آڈیٹوریم میں  رقیہ بیگم اُردو جونیئر کالج لاتور کی پروفیسر ناظمہ عباس شیخ اور نرگس  اُردو اسکول کی معلمہ  مومن معراج بانو  محمد حنیف کو   ریاست مہاراشٹر کے وزیر امداد باہمی  بابا صاحب پاٹل اور رکن قانون ساز اسمبلی وکرم کا ڑے  کے ہاتھوں "آدرش  گرو گورو ایوارڈ" سے نوازا  گیا۔ اس موقع پر ، مہاراشٹر شکشك پریشدکے ریاستی  اورضلع سطح کے تمام عہدیداران پلیٹ فارم پر موجود تھے۔

پروفیسر ناظمہ شیخ  اور معراج بانو مومن کو یہ اعزاز تعلیم میں ان کی نمایاں خدمات، طلباء کے تئیں وفاداری اور کمیونٹی پر مبنی کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اس کے کام کی  ستائش کرتے ہوئے، طلبہ کے لیے تعلیم کو خوشگوار بنانے کے لیے اس کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔ ان کی رہنمائی میں کئی طلباء نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کیں۔ پروفیسر ناظمہ شیخ  اور معراج بانو مومن نے اس اعزاز کا سہرا اسکول کے منتظمین، پرنسپل، اساتذہ، عملہ، ساتھیوں اور طلبہ کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز  ہمارے   حوصلے بلند کرنے والا  ثابت ہوگا۔  اس اعزاز پر انہیں  تمام شعبہ جات  کے بہی خواہاں  کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments