آنکھوں کا مفت معائنہ اور موتیا بند سرجری کیمپ اختتام پذیر
سولاپور (نامہ نگار)۔ سولاپور کے قربان حسین نگر علاقہ میں لوک شاہی فاؤنڈیشن اور قربان حسین عربی مدرسہ مکتب کے اشتراک سے آنکھوں کے معائنے اور مفت چشموں کے فریم کے ساتھ موتیا بند سرجری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر کانگریس پارٹی کے سابق کارپوریٹر ریاض ہنڈیکری، پولیس فیروز شیخ، کمیونسٹ پارٹی کی نلنی کلبرگی، یشونت بھاؤ پوار، ایڈوکیٹ مبین باغوان، لوک پردھان نیوز کے وجاہت شیخ، باڈی بلڈر کا خطاب حاصل کرنےوالے اکبر قریشی ، لوک شاہی فاؤنڈیشن کے بانی صدر وسیم راجہ باغوان موجود تھے۔
تمام مہمانوں کو مدرسہ کے طلباء نے پھولوں کے گلدستے سے نوازا۔ باڈی بلڈر مقابلے میں سولاپور "گنراج شری" کا خطاب جیتنے والے اکبر قریشی اور لوک شاہی فاؤنڈیشن کے بانی صدر وسیم راجا باغوان کو پروگرام میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں ایوارڈ ، شال اورپھول کا ہار پہناکر استقبال کیا گیا۔
سابق کارپوریٹر ریاض ہنڈیکری نے کہا کہ لوک شاہی فاؤنڈیشن کے بانی صدر اور وسیم راجا باغوان نے مفت چشموں کے فریم اور موتیا بند کی سرجری، چیک اپ کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر اس طرح کے کیمپوں کے منتظمین کی تعریف کی۔ اس کیمپ میں 200 ضرورت مندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر قربان حسین مدرسہ مکتب کے صدر عارف پٹھان، غوس مجاور، صادق بیگ، جاوید ساگاری، سلیم پٹیل، عمران نداف، عبدا لشیخ، سلیم مومن، ناصر دفیدار، ارباز نداف، آدمی شیٹسندی وغیرہ موجود تھے۔
0 Comments