چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈکی جانب سے عید ملن پروگرام کا انعقاد

 *چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈکی جانب سے عید ملن پروگرام کا انعقاد*







سولاپور(اِقبال باغبان)  :  مراٹھا سیوا سنگھ کے زیر اہتمام چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ کی جانب سے عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اسٹیج پر شیو دھرم کوآرڈینیٹر نیتاجی گورے،  سدھیشور مندر کے چیف پجاری راج شیکھر ہیرے ہبّو،  سکھ برادری کے گیانی رمیش سنگھ،  فرسٹ چرچ کے سپرن کمار وی گھاٹ،  خادمول حجاج کے صدر حاجی عثمان شیخ  جیسے مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں سابق ایم ایل اے نرسنگ مینگجی کی صدارت میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر معززین نے اپنی تقریر میں کہا کہ تمام بنی نوع انسان اپنی ارتقاء میں طرز عمل،  فکر،  خوراک،  دعا،  خدا اور دیگر چیزوں کو تبدیل کرتے رہے ہیں۔  اسی سے مذاہب،  ذاتیں اور فرقے بنے۔  تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ہمیں اپنے شہر اور ملک کے اتحاد کو بڑھانا چاہیے۔ اسی سے خوشحالی پیدا ہوتی ہے۔ یہ کام کئی سالوں سے چھترپتی شیواجی مسلم بریگیڈ کے شہر صدر حاجی متین باغوان کر رہے ہیں۔ آج ایسے بے لوث سماجی خدمتگار کی ضرورت ہے۔

اس پروگرام میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے تجربہ کار کسان دادا صاحب کھِلارے (بیڑ)، اشفاق مجاور( اکل کوٹ)، بابا صاحب بیراجدار( کیسر جوالگا)، وجے پاٹل( بارشی)، دیوراج ساولگی( سولاپور) کو سابق وزیر وجے کمار دیشمکھ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ایم ایل اے وجے کمار دیشمکھ،  راجہ بھاؤ سروڈے،  سدھیر کھارٹمل،  چندرکانت وانکر،  پدماکر کالے،  امول باپو شندے، سشیل کمار بندپٹے،  پرتھمیش کوتھے،  کیدار امبرجے،  امر پودالے،  شیوانند پاٹل،  مولانا طاہر بیگ،  سابق میئر عارف شیخ،  ریاض ہنڈیکری ،  سابق پرنسپل محبوب دلال،  حاجی مناف چودھری،  انور سیپن،  سرفراز احمد،  بَجّو پردھانے،  زبیر قریشی،  شفیق کیپٹن،  ایڈوکیٹ گووند پاٹل،  گنگادھر کریمونگی،  یووراج پوار،  رویندر موکاشی،  اویناش گوڈسے،  رئیس باغوان، مجیب خلیفہ،  روی موہتے،  پوپٹ بھوسلے،  یوگیش کندور،  ہیمنت ڈھولشنک،  پروفیسر زین الدین ملا،  شام قدم،  یاسر باغوان، سمیر شیخ،  سومناتھ راؤت،  پرکاش نناورے،  آصف پٹھان،  سوربھ بھنڈ،  شعیب چودھری،  شری دیوی پھلاری،  نرملہ شیلونے،  منیشا نلاوڈے جیسے معززین موجود تھے۔

عید ملن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شہر صدر حاجی متین باغوان،  ضلع صدر شفیق رچبھرے،  رام گائیکواڑ،  راجو ہنڈیکری، بشیر سید،  جاوید بڈی،  رضوان دندوتی،  تنویر گلزار،  رضوان شیخ،  قادر بھاگناری،  قیوم موہولکر،  وحید تمبولی،  حارث شیخ،  نعیم کرنول،  بابا شیخ،  خاشم بیلیف،  ماجد باغوان سہیل،  باغوان محسن سندگی،  عفان باغوان،  زید باغوان،  ایان باغوان،  محسن شیخ،  ہارون شیخ جیسے عہدیداروں نے محنت کی۔

Post a Comment

0 Comments