*شمع اسکول میں تقسیم انعامات*
سولا پور(اِقبال باغبان) ۔ شمع اردو پرائمری اسکول سے یوم جمہوریہ کے موقع پر ادارے کے چیئرمین ایوب نلامندوکی صدارت میں اور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے سیکریٹری پی پی کلکرنی، مظہر الوڈھی، جعفر بانگی،ادارے کے سیکرٹری ابوبکر نلامندو کی خصوصی موجودگی میں پرچم کشائی اور تقسیم انعامات کا پروگرام عمل میں آیا ۔
ہیڈ ماسٹر عبدالقدوس نلامندو نےاسکول کی روداد پیش کرتے ہوئے مہمان کا استقبال کیا۔ دیگر مقابلوں میں انعامات حاصل کرنے والے بچوں کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر اسکول کے بچوں نے قومی گیت تقریریں پیش کرکے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی نظامت شاہین صدف نے کی اور معراج الوڈھی نے شکریہ ادا کیا ہے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے زبیدہ سید خاں آسیہ بیجا پورے دلشاد نلامندو نے خوب محنت کی۔
0 Comments