مہاراشٹرا اردو ہائی سکول کڑوائی کو رتناگری ضلع کی بہترین اسکول ہونے کا اعزاز حاصل

 *مہاراشٹرا اردو ہائی سکول کڑوائی کو رتناگری ضلع 



کی بہترین اسکول ہونے کا اعزاز حاصل*

رتناگری (نامہ نگار)۔  مہاراشٹرا اردو ہائی سکول کڑوائی جو کہ ایک اقلیتی اردو اسکول ہے،مہاراشٹرا ریاستی حکومت کے زیر اہتمام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر وزیراعلی میری سکول، خوبصورت اسکول 2024 کی اس مہم میں حصہ لیا اور سنگمیشور تعلقات میں اول مقام حاصل کر کے اب مہاراشٹرا اردو ہائی سکول کڑوائی نے اس مقابلے سے منسوب معیار کے تمام مراحل طے کرتے ہوئے ضلع سطح پر اول مقام حاصل کرتے ہوئے سنگیشور تعلقا کا نام روشن کیا ہے۔مہاراشٹر اردو ہائی سکول کی بنیاد 1962 میں کڑوی محلے کے چند مسلم افراد نے بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کی غرض سے ڈالی تھی۔

اس ادارے کا نصب العین ادارے میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو زیور علم سے اراستہ کرنا اور انہیں برسر روزگار بنانا تھا۔علم و فن کا یہ دریا اج بھی اپنے نیک مقاصد کے ساتھ رواں دواں ہے۔ایجوکیشن سوسائٹی کڑوائی کے میر کارواں، ایک فعال اور دور اندیش صدر جناب صادق قاضی صاحب کی قیادت اور رہبری میں اسکول پچھلے چھ سالوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے اور ایک دیہی اسکول ہونے کے باوجود یہاں وہ ساری سہولتیں دستیاب ہیں جو شہر کی کسی نامور اسکول میں میسر اتی ہیں۔طلبہ و طالبات پڑھائی کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان کی ہما جہت ترقی ہوتی رہے تاکہ وہ ایک پرعزم، با صلاحیت، اسمارٹ اور مثالی شہری بن کر ابھریں یہی صادق قاضی صاحب کا مقصد ہے۔ معیار کے جن نکات کی بنیاد پر اسکول کو پرکھا گیا الحمدللہ اس میں سے 80 فیصد نکات پر اسکول کا معیار پہلے ہی سے قائم تھا۔اور یہ سب صادق قاضی صاحب کی کاوشوں کی مرہون منت ہے۔ایجوکیشن سوسائٹی کڑوائی کے نائب صدر ڈاکٹر انصار جولے یہ بھی ہمیشہ ادارے میں زیر تعلیم طالبان علم کی ہما جہت ترقی کے لیے پرعزم اور شبانہ روز کوشاں رہتے ہیں۔ خاص طور پر موصوف طلبہ و طالبات میں سماجی بیداری پیدا کرنے میں اور ان کی تربیت اور اصلاح کرنے میں کلیدی رول ادا کرتے ائے ہیں۔

اسکول کی اس نمایاں اور تاریخی کامیابی میں ادارے کے روح رواں پرنسپل جناب رضوان اعجاز نبی کاریگر سر اور ان کے تمام معاون اساتذہ کرام جاوید سر،توفیق سر،رضوان قادری سر،عمران سر،وشال سر،ندیم سر،نرگس میڈم،نزہت میڈم،ساکشی میڈم اور سمیہ میڈم  اور غیر تدریسی عملہ دستگیر ملانی اور پریشانت کامبلے کی ناقابل فراموش اور شبانہ روز کاوشیں شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کامیابی کے حصول پر ہر طرف سے ان اساتذہ کرام کی محنتوں کو سراہا جا رہا ہے اور مبارکبادی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔اس ناقابل فراموش کامیابی کے حصول میں کڑوائی انگلش اسکول کے پرنسپل پرانجل موہیتے سر کی گراں قدر خدمات نے بھی کلیدی رول ادا کیا ہے۔ اس پورے مقابلے کی تیاری میں کڑوائی کے کلسٹر افیسر دیپک یادو سر نے تمام اساتذہ کرام کی جس طرح رہنمائی کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ یہ کامیابی درحقیقت سماجی تنظیم کے رہنماؤں، اساتذہ کرام کی برسوں کی محنت اور ترقی پسند سوچ کی مرہون منت ہے۔مہاراشٹر اردو ہائی اسکول کی اس نمایاں کامیابی پر سوسائٹی کے صدر جناب صادق قاضی صاحب نے B E O پردیپ پاٹل صاحب اور کلسٹر افیسر دیپک یادو سر کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازین موصوف نے دیہی علاقے میں مقیم اس اردو اسکول میں کی جانے والی محنت کی قدردانی کرنے کے لیے ضلع ایگزامینیشن کمیٹی کے عہدے داران اور ایجوکیشن افیسر محترمہ سورنا ساونت صاحبہ کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔مہاراشٹر اردو ہائی سکول کڑوائی کی اس عظیم الشان کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس ادارے سے محبت اور عقیدت رکھنے والے کئی معززین کی جانب سے مبارک بادی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments