6 جنوری يوم صحافت کے موقع پر عرفان شیخ ، پروشتم کلکرنی ، اپا پاٹل،پرمود گوسوا وی _ کو مثالی صحافی ایوارڈ کا اعلان

 6 جنوری يوم صحافت کے موقع پر

 _ عرفان شیخ ، پروشتم کلکرنی ، اپا پاٹل،پرمود گوسوا وی _ کو مثالی صحافی ایوارڈ کا اعلان 




شولاپور  ( اقبال باعبان)  :  سولا پور ضلع مراٹھی پتر کارسنگھ کی جانب سے ہر سال کے مطابق امسال 6 جنوری 2026 کویو م صحا فت کے موقع پر صحافی مرحوم رنگا انا وید کی یاد میں روزنامہ سراجیہ کے سینئر نیوز ایڈیٹر پرو شتم کلکرنی ،  قاصد کے بانی مدیر مرحوم عبدالطیف نلامندو کے نام سے منسوب ایوارڈ لو کمت کے سینئر ڈپٹی ایڈیٹر اپا پاٹل ،  بارشی کے سنئیر صحافی بابور اؤ مٹھپتی کی یاد میں مہاراشٹر ٹائمز کے آن لاین کے نمائندے عرفان شیخ اور دہیتی علاقی کے صحافی مرحوم ماروتی سنو نے کے نام سے منسوب ایوارڈ روزنامہ سنچار کے ماڈا کے نمائندےپرمود گو سا وی کواس سال کے مثالی صحافی ایوارڈ26  کا اعلان ادارے کے کارگزار صدر اور قاصد کے ایڈٹر جناب ایوب نلاامندو نے کیا۔ 

یہ ایوارڈ مراٹھی پتر کارسنگھ کے صدر اشوک مٹھپتی کی صدارت میں اور سولا پورشہر کے امدار دیو يندر کو ٹھے کے دست مبارک سے دیے جائنگے اور اس موقع نایب کلیکٹرسولاپور سنتوش کمار دیشمکھ، ضلعی انفارمشن افسر سنیل سنٹّکے ، اسسٹنٹ رجسٹرار، مراٹھی لینگویج ویجیلنس آفیسر، پنیشلوک اہلیہ دیوی ہولکر یونیورسٹی، سولاپورڈاکٹر شیواجی شندے بطورمہمان خصوصی شریک رہنگے۔

یہ پروگرم چھ جنوری2026 کو دو پہر00.1بجے پتر کاربھون کے’’ رنگا اناوید آڈیٹوریم ‘‘میں منعقد ہو گا۔  اس پروگرام میں سبھی حضرات شرکت کریں ایسی اپیل کارگزار صدر ایوب نلامندو اور سکریٹری پروفیسر پی ۔پی۔ کلکرنی نے کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments